ملتان(آن لائن)ملتان میں سال 2026 کا خوشیوں بھرا آغاز ہوا،فاطمہ جناح وومن ہسپتال میں سال 2026 کے پہلے نومولود کی آمد ہوئی ہے۔
سٹی 42نیوز کے مطابق حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
سال 2026 کی پہلی ننھی پری کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق سال 2026 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔
بچی کے والد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری تو نئے سال کی خوشیاں ڈبل ہو چکی ہیں،والد کے مطابق ساری فیملی نور فاطمہ کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔
